۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 393532
7 اکتوبر 2023 - 14:39
حجت‌الاسلام سعیدی آریا

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سعیدی آریا نے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے مومن کی نمایاں خصوصیات کو بیان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سعیدی آریا نے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں اپنے خطاب کے دوران آیہ کریمہ : إِنَّا هَدَیْنَاهُ السَّبِیلَ إِمَّا شَاکِرًا وَإِمَّا کَفُورًا، کی جانب کی اشارہ کرتے ہوئے کہا:اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں کو انسان کی ہدایت کے لئے مبعوث کیا ہے، اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: إِنَّ الَّذِینَ کَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَیْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُونَ، بعض لوگ اتنے قسی القلب ہو جاتے ہیں کہ ان پر نصیحت کوئی اثر نہیں پڑتا، چاہے انہیں خود نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہی کیوں نہ نصیحت فرمائیں، یا پھر قرآن کی آیات ہی کیوں نہ نصیحت کریں، انہیں جتنا بھی تذکر دیا جائے، ان پر ہدایت کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

انہوں نے حق کو قبول نہ کرنے کے سلسلے میں ہٹ دھرمی کو ہدایت حاصل نہ ہونے کی ایک اہم ترین وجہ قرار دیا اور کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اہل بیت علیہم السلام نے متعدد روایات میں ان تمام سوالات اور ذہنی اشتباہات کا ازالہ کیا ہے جو قرآن کریم کے سلسلے میں لوگوں نے ایجاد کئے ہیں۔

انہوں نے امام صادق علیہ السلام کی روایت: المؤمنُ مَن طابَ مَکْسبُهُ ، و حَسُنتْ خَلیقَتُه ، وصَحَّتْ سَریرَتُهُ ، وأنْفقَ الفَضلَ مِن مالِهِ ، وأمْسکَ الفَضلَ مِن کلامِهِ، کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مومن وہ ہے جس کی آمدنی اور کمائی حلال اور پاکیزہ ہو، مومن وہ شخص ہوتا ہے جس کے پاس نہ صرف کمائی حلال ہوتی ہے بلکہ اس کمائی کے استعمال میں بھی واجبات کی ادائیگی پر توجہ دیتا ہے، اور اسراف سے اجتناب کرے، اپنی تمام کاروباری سرگرمیاں حلال، طیب اور طاہر رکھے کہ جس میں شک کوئی شائبہ نہ رہے۔

حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے خطیب نے حسن خُلق کو مومن کی نمایاں ترین صفات میں شمار کیا اور کہا: مومن وہ ہے جس کا اخلاق لوگوں کے ساتھ اچھا ہو اور دوسرے اس سے ناراض اور رنجیدہ خاطر نہ ہوں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سعیدی آریا نے مومن کا باطن صحیح و سالم ہونے اور حد سے زیادہ اور بیہودہ کلام نہ کرنے کو مومن کی اہم ترین اور نمایاں صفات میں سے قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .